سیز فائر کی خلاف ورزی،پاکستان نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا
India Pakistan ceasefire violation
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جانب سے پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات پر دفتر خارجہ پاکستان نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ درحقیقت بھارت خود سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے سیز فائر معاہدے کے مکمل اور پائیدار نفاذ کیلئے پاکستان پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ لائن آف کنٹرول پر مکمل امن قائم ہو، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

شفقت علی خان نے بتایا کہ بعض مخصوص علاقوں میں بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، لیکن اس کے باوجود پاکستانی افواج نے ہمیشہ تحمل، ضبط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت آئندہ پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچے گا

 

 

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ میدان میں موجود افواج کو ایسے موقع پر صبر و حکمت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیز فائر معاہدے کا احترام دونوں ممالک کی مشترکہ ذمے داری ہے اور اس کا مکمل نفاذ ہی مستقبل کے ممکنہ مسائل کو مناسب سطح پر رابطے اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کا حالیہ ردعمل متوازن اور ذمہ دارانہ ہے، جو ایک پُرامن ہمسائیگی کے عزم کی علامت ہے۔ دوسری جانب بھارت کے الزامات کو بین الاقوامی سطح پر زیادہ پذیرائی نہیں ملی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ حقیقت خود بول رہی ہے۔

پاکستان کا موقف واضح ہے کہ امن کیلئے پختہ ارادہ، مگر خلاف ورزی پر خاموشی نہیں۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.12 ▼ 0.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.33 ▼ 0.72
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.81 ▲ 0.05
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.46 ▼ 0.47
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 456,986 ▲ 4,287
Gold 22K Per Tola 418,904 ▲ 3,930
Gold 21K Per Tola 399,863 ▲ 3,751
Gold 18K Per Tola 342,740 ▲ 3,215
Silver Per Tola 6,999 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,900 ▲ 74.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82 ▲ 5.02
Diesel HSD Per Litre 279.55 ▲ 12.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35 ▲ 17.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں