پاکستان کی سفارتی اور جنگی حکمتِ عملی نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
Pakistan Diplomatic Victory
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان نے گزشتہ چند روز میں سفارتی اور دفاعی محاذ پر بھارت کو واضح پسپا کر دیا، بین الاقوامی فورمز سے لے کر زمینی معرکوں تک، پاکستان کی حکمتِ عملی نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی مشاورتی فورمز میں کشمیر کے مسئلہ ایک بار پھر اجاگر ہوگیا۔ پاکستانی مندوبین نے موثر دلائل کے ساتھ بھارت کے غیر انسانی اقدامات کو بے نقاب کیا، جس پر دنیا بھر کے سفارتی حلقوں نے بھارتی موقف کو مسترد کر دیا۔

پاکستانی ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے جھوٹے دعووں کو ہر مقام پر خاک میں ملا دیا گیا ہے، اور کشمیر کی آواز پھر سے عالمی ایوانوں میں گونج اٹھی ہے۔

دفاعی محاذ پر بھی پاک فوج نے اپنا لوہا منوایا۔ پاک فضائیہ کے جوانوں نے 80 بھارتی اور اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو تباہ کر دیا، جن میں نہایت جدید قسم کے ڈرون شامل تھے، بھارتی فضائیہ کی ناکامی نے سب کے سامنے اس لا پول کھول دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی حملے کے جواب میں پاکستان نے تاریخ لکھ دی

علاوہ ازیں پاکستانی میزائل سسٹمز نے بھارت کے جدید S-400 دفاعی نظام کو مٹی میں ملا کر اس کی سپر پاور کی دعویداری کو شرمندۂ تعبیر بنا دیا۔

مزید برآں زمینی جنگ میں 26 حساس بھارتی ٹھکانوں پر کامیاب حملوں نے دشمن کے مورال کو بری طرح متاثر کیا۔ پاک فوج نے کس بھی محاذ پر دشمن کی پیش قدمی نہیں بڑھنے دی اور دفاعی تیاری میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔

عالمی رہنما بھی پاکستان کے اس موقف کی تعریف کر رہے ہیں۔ چین اور ترکی نے کھل کر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، جبکہ بھارتی پراپیگنڈے کو نہ صرف میڈیا بلکہ عوام بھی اپنا ردعمل دے چکے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی سپر پاور بننے کی خواہش کا خواب اس مرتبہ شرمندگی میں بدل گیا ہے۔

پاکستانی حکام نے باور کرایا کہ یہ کامیابی کسی ایک ادارے کی نہیں بلکہ پوری قوم کی متحدہ حکمتِ عملی اور عزمِ مستقل کا نتیجہ ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں