مانسہرہ سمیت خیبرپختونخوا کے تعلیمی ادارے بند
Mansehra Education Shutdown
فائل فوٹو
پشاور:(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے، بشمول مانسہرہ، غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی عملے کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا کہ تمام سرکاری و نجی اسکول، کالجز اور جامعات فوری طور پر بند رہیں گے، جبکہ تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز کی بیرونی اور چھتوں کی روشنیاں بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اقدامات کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے کیے جا رہے ہیں۔

بھارتی حملوں سے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق

 

اعلامیے میں طلبہ، والدین اور اساتذہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں اور غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کریں۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ عارضی نوعیت کا ہے، جیسے ہی ملکی صورتحال میں بہتری آئے گی، تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذہن نشین رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ ہو چکی ہے، جس کے باعث مختلف شہروں میں غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تعلیمی حلقوں میں اس فیصلے پر تشویش ضرور پائی جاتی ہے، تاہم والدین کی اکثریت نے اسے طلبہ کی حفاظت کیلئے ضروری قدم قرار دیا ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.12 ▼ 0.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.33 ▼ 0.72
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.81 ▲ 0.05
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.46 ▼ 0.47
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 456,986 ▲ 4,287
Gold 22K Per Tola 418,904 ▲ 3,930
Gold 21K Per Tola 399,863 ▲ 3,751
Gold 18K Per Tola 342,740 ▲ 3,215
Silver Per Tola 6,999 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,900 ▲ 74.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82 ▲ 5.02
Diesel HSD Per Litre 279.55 ▲ 12.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35 ▲ 17.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں