بھارتی حملوں سے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق
 بھارتی حملوں سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) بھارتی حملوں سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔

سکیورٹی ماہرین کی جانب سے بھارت کے میزائل حملوں کو بلا اشتعال، غیر ذمہ دارانہ اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب رات کی تاریکی میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتے نے پاکستان کے 6 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا جس میں 26 افراد شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے۔

ایوی ایشن ذرائع نے بتایا ہے کہ حملوں کے وقت پاکستان کی فضائی حدود میں 57 بین الاقوامی پروازیں موجود تھیں جن میں خلیجی اور یورپی ایئر لائنز بھی شامل تھیں، بھارتی حملے کے باعث بین الاقوامی شہری پروازیں خطرے میں پڑ گئیں جبکہ ہزاروں بے گناہ مسافروں کی جانیں داؤ پر لگ گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صرف پاکستان پر نہیں بلکہ عالمی امن و سلامتی پر حملہ ہے، جوہری خطے میں کشیدگی بڑھا کر بھارت نے عالمی اصولوں اور انسانی جانوں کو یکسر نظرانداز کیا،سویلین فضائی حدود کو نشانہ بنا کر بھارت نے خود کو غیر ذمہ دار ریاست کے طور پر بے نقاب کر دیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عالمی برادری بھارتی جھوٹے بیانیے سے آگے دیکھے اور اصل جارح کو پہچانے، عالمی طاقتیں اب انصاف، امن اور احتساب کے لیے کھل کر سامنے آئیں کیونکہ بھارت کی جنگی مہم جوئی نے خطے اور دنیا کو بڑے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.12 ▼ 0.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.33 ▼ 0.72
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.81 ▲ 0.05
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.46 ▼ 0.47
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 456,986 ▲ 4,287
Gold 22K Per Tola 418,904 ▲ 3,930
Gold 21K Per Tola 399,863 ▲ 3,751
Gold 18K Per Tola 342,740 ▲ 3,215
Silver Per Tola 6,999 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,900 ▲ 74.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82 ▲ 5.02
Diesel HSD Per Litre 279.55 ▲ 12.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35 ▲ 17.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں