بھارتی بزدلانہ حملے میں شہداء کی تعداد 13 ہوگئی
Bahawalpur missile attack casualties
فائل فوٹو
بہاولپور: (ویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے کیے گئے بزدلانہ میزائل حملے میں بہاولپور میں شہید ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے، جن میں 7 خواتین، 4 مرد اور 2 معصوم بچے شامل ہیں۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بہاول وکٹوریہ اسپتال میں اب تک 36 زخمی زیر علاج ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے اور عملے کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب مرید کے میں گورنمنٹ ہیلتھ ایجوکیشنل کمپلیکس پر بھارتی حملے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اب تک کی معلومات کے مطابق اس حملے میں 2 افراد شہید جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارت کا بزدلانہ حملہ، اسپتالوں میں ایمرجنسی، چھٹیاں منسوخ

 

لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے کوٹ کٹھیرا سیکٹر (کوٹلی) میں دشمن کی سرلیا 1 پوسٹ کو مارٹر گولے سے نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ حملے کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کے بادلوں میں لپٹ گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دشمن کو اس کی ہی زبان میں جواب دے رہی ہے، اور جوابی کارروائیوں میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

حکومتِ پاکستان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور صرف مستند ذرائع سے اطلاعات حاصل کریں۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▼ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.40 ▲ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.31 ▲ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.40 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,336 ▲ 180
Gold 22K Per Tola 408,225 ▲ 165
Gold 21K Per Tola 389,669 ▲ 158
Gold 18K Per Tola 334,002 ▲ 135
Silver Per Tola 6,584 ▼ 34
Platinum Per oz (USD) 1,768 ▼ 7.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں