بھارت کا بزدلانہ حملہ، اسپتالوں میں ایمرجنسی، چھٹیاں منسوخ
Emergency in Islamabad hospitals
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال اور بزدلانہ حملے کے بعد ملک بھر میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ طبی عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر صحت کے مطابق پمز، پولی کلینک اور دیگر اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور تمام عملے کو فوری طور پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہر سے باہر موجود طبی عملے کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

پنجاب بھر میں بھی تمام ضلعی و صوبائی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسپتالوں میں موجود رہیں اور تمام ضروری انتظامات مکمل رکھیں۔

بھارت کو اس جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا، بلاول بھٹو

 

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے پاکستان پر 24 مختلف حملے کیے جن میں 6 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں 8 پاکستانی شہری شہید جبکہ 35 زخمی ہوئے، 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

پاکستان نے اس بزدلانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

حکومتی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور صرف سرکاری بیانات پر بھروسہ کریں۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▼ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.40 ▲ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.31 ▲ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.40 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,336 ▲ 180
Gold 22K Per Tola 408,225 ▲ 165
Gold 21K Per Tola 389,669 ▲ 158
Gold 18K Per Tola 334,002 ▲ 135
Silver Per Tola 6,584 ▼ 34
Platinum Per oz (USD) 1,768 ▼ 7.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں