بھارت کو اس جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا، بلاول بھٹو
Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جائے گا، اس کا منہ توڑ جواب ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے بھارت نے انتہائی بزدلانہ حملہ کیا ہے۔

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت کا بزدلانہ حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے، معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی کی انتہا ہے۔

بھارت کو اس سے بڑھ کر اور موثر جواب ملے گے، وزیر دفاع

 

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ قوم کی بھرپور حمایت کیساتھ ہماری مسلح افواج بھارتی جارحیت اور بزدلانہ کارروائی کا بھرپور جواب دے رہی ہیں، بھارت کی اس جارحیت کو کچل دیا جائے گا۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے، پورا پاکستان متحد ہے، سر اٹھا کر کھڑا ہے اور مکمل طور پر تیار ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▼ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.40 ▲ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.31 ▲ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.40 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,336 ▲ 180
Gold 22K Per Tola 408,225 ▲ 165
Gold 21K Per Tola 389,669 ▲ 158
Gold 18K Per Tola 334,002 ▲ 135
Silver Per Tola 6,584 ▼ 34
Platinum Per oz (USD) 1,768 ▼ 7.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں