بھارت کو اس سے بڑھ کر اور موثر جواب ملے گے، وزیر دفاع
Defence Minister Khawaja Asif
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے میزائل حملے کیلئے مکمل طور پر تیار تھا، اور ہمیں پہلے سے ہی اس بات کا اندازہ تھا کہ بھارت اس قسم کی بزدلانہ کارروائی ضرور کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت نے انتہائی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا ہے،مگر بھارت یاد رکھے کہ اسے اس حملے سے کہیں زیادہ شدید اور مؤثر جواب ملے گا، پاکستان کی خودمختاری پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے ہیں، پاکستان نے کئی بھارتی فوجیوں کو قیدی بھی بنالیا۔

سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق بھارتی میزائل حملے میں احمد پور شرقیہ میں ایک معصوم بچہ شہید ہوا، جبکہ ایک خاتون اور ایک مرد شدید زخمی ہوئے۔

پاکستان کا بھارت کو بھرپور جواب، 5 طیارے مار گرائے

 

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے حملے کے فوراً بعد جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اورسیکیورٹی فورسز کو مکمل طور پر ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور سرکاری بیانات پر ہی اعتماد رکھیں۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.80 ▼ 2.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.82 ▼ 1.84
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 434,798 ▲ 6,541
Gold 22K Per Tola 398,565 ▲ 5,996
Gold 21K Per Tola 380,448 ▲ 5,724
Gold 18K Per Tola 326,098 ▲ 4,906
Silver Per Tola 6,384 ▲ 85
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 0.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.40 ▼ 0.14
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں