یوٹیوب نے کم سبسکرائبرز رکھنے والوں کو خوشخبری سنا دی
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے کم سبسکرائبرز رکھنے والے کانٹینٹ بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے ہائپ (”Hype“) نامی ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کی گئی، جس کے تحت کم سبسکرائبرز رکھنے والے افراد کو زیادہ ملے گا۔

 

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ فیچر کی آزمائش برازیل سمیت دیگر چند ممالک میں شروع کر دی گئی، دوسرے مرحلے میں اس فیچر کو مزید ممالک تک پھیلایا جائے گا۔

 

 

 

فیچر کے تحت یوٹیوب پارٹنر کانٹینٹ بنانے والے کو زیادہ فائدہ ملے گا اور اس فیچر کو وہی مواد بنانے والے استعمال کر سکیں گے جن کے سبسکرائبرز کی تعداد زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ تک ہوگی۔

 

فیچر کے تحت صارفین اپنی اپ لوڈ کردہ ویڈیو میں ”Hype“ سیکشن کا استعمال کرسکیں گے، جس کے بعد ان کی ویڈیو یوٹیوب کا الگورتھم ازخود ایک ہفتے تک پھیلائے گا۔

 

فیچر کے تحت ہفتے میں جس بھی صارف کی ویڈیو کو زیادہ ”Hype“ ملیں گے، اسے مختلف کیٹیگریز کے تحت زیادہ پیسے دیے جائیں گے۔

 

مذکورہ فیچر کے استعمال تمام یوٹیوب چینلز مالکان کے لیے فوری طور پر نہیں ہوگا، تاہم امکان ہے کہ مستقبل میں اسے ہر کسی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.28 ▲ 0.21
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.95 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.66 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.88 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 518
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 475
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 453
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 388
Silver Per Tola 6,665 ▼ 38
Platinum Per oz (USD) 1,793 ▼ 5.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 384.34 ▲ 4.10
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں