جاپان کا انوکھا منصوبہ: 300 کلومیٹر طویل خودکار سڑک بنانے کی تیاری
Image
ٹوکیو :(ویب ڈیسک) جاپان، جو کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں ہمیشہ صف اول میں رہتا ہے، اب ایک نیا اور انوکھا قدم اٹھانے جا رہا ہے۔
 
جاپان میں دنیا کی پہلی 300 کلومیٹر طویل خودکار سڑک بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جو خود بخود دن رات کام کرے گی اور سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوگی۔
 
یہ سڑک جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کو اوساکا شہر سے جوڑے گی۔ اس منصوبے کی بدولت، سڑک ایک ایسکلیٹر کی طرح تیز رفتاری سے چلتی رہے گی، جس پر سامان سے بھرے کنٹینرز خود بخود حرکت کریں گے اور مقررہ جگہ پر پہنچ جائیں گے۔
 
جاپان کو درپیش مسائل اور خودکار سڑک کی اہمیت
 
جاپان کو اس وقت تین اہم مسائل کا سامنا ہے:
 
1. تربیت یافتہ ڈرائیوروں کی کمی: آبادی میں اضافے کی وجہ سے تربیت یافتہ ڈرائیوروں کی کمی بڑھتی جا رہی ہے، جو سامان کے ٹرک چلا سکیں۔
 
 
2. معاشی چیلنجز: گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالنے کے لیے جاپان کو اپنی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے، لیکن نقل و حمل کے مسائل اس میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
 
3. ماحولیاتی مسائل: ڈیزل اور پیٹرول کے استعمال سے گرین ہاؤس گیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
 
خودکار سڑک کا حل:
 
نومورا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، سال 2020 ءمیں جاپان کی روایتی مال برداری 1.43 بلین ٹن تھی جو کہ 2030 میں کم ہو کر 1.4 بلین ٹن رہنے کی توقع ہے۔ اس صورتحال میں خودکار سڑک کا منصوبہ جاپان کے لیے ایک بڑی ضرورت ہے۔
 
یہ کنویئر بیلٹ دن رات 24 گھنٹے کام کرے گی۔ سڑک کے متعین حصے میں سامان رکھنے کی جگہ ہوگی، جہاں ایک ٹن تک کا سامان رکھا جا سکے گا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس خودکار سڑک کی تعمیر کے بعد روزانہ 25 ہزار ڈرائیوروں کی نوکریوں پر اثر پڑے گا۔
 
منصوبے کی تفصیلات:
 
دی شنگھائی پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، جاپانی حکومت اس منصوبے پر تیزی سے غور کر رہی ہے۔ یہ خودکار سڑک پورے جاپان میں کارگو کی ہموار آمدورفت کو یقینی بنائے گی۔
 
وزیر ٹرانسپورٹ تیٹسو سائتو نے ایک تقریب میں کہا کہ یہ کنویئر بیلٹ ہائی ویز کے نیچے، زمینی پٹریوں، موٹر ویز وغیرہ پر بنایا جائے گا۔ اس سڑک کے دونوں اطراف ایک خصوصی کورڈن بنایا جائے گا تاکہ کوئی انسان یا جانور اس سے ٹکرا نہ سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ، اس کے آپریشن کے لیے کئی کنٹرول روم بھی قائم کیے جائیں گے۔
 
جاپان کا مستقبل:
 
جاپان کا یہ منصوبہ نا صرف ملک کے اندرونی نقل و حمل کے مسائل کو حل کرے گا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی جاپان کی تکنیکی برتری کو مزید مضبوط کرے گا۔ اس خودکار سڑک کے ذریعے، جاپان کی معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی اور ماحولیاتی مسائل کے حل میں بھی معاون ثابت ہوگی۔