متحدہ عرب امارات میں لاکھوں نوکریوں کی برسات
UAE job opportunities
فائل فوٹو
دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں رواں سال ملک بھر میں تقریباً 10 لاکھ نوکریاں پیدا ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے مقامی اور غیر ملکی افراد کو روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔

ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل (WTTC) کی تازہ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا سیاحت اور ٹریول کا شعبہ 2025 کے اختتام تک 925,000 سے زائد نوکریوں کی حمایت کرے گا۔ صرف رواں سال 26,000 سے زیادہ نئی ملازمتیں اس شعبے میں متوقع ہیں۔

WTTC کی سالانہ اکنامک امپیکٹ ریسرچ (EIR) کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سیاحت اور سفر کے شعبے میں بے مثال ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے، جو کہ نہ صرف ملک کی اقتصادی بحالی کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2025 میں بین الاقوامی سیاحوں کے اخراجات 228.5 بلین درہم تک پہنچنے کی امید ہے، جو کہ 2019 کی بلند ترین سطح سے 37 فیصد زائد ہے۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کی قومی معیشت میں سفر اور سیاحت کا شعبہ 267.5 بلین درہم کی شراکت کرے گا، جو کہ ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (GDP) کا تقریباً 13 فیصد ہوگا۔

ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات سیاحت، سرمایہ کاری اور روزگار کے اعتبار سے دنیا کے محفوظ اور پرکشش ممالک میں شامل ہو چکا ہے، جو دنیا بھر کے محنت کشوں کیلئے امید کی نئی کرن بن رہا ہے۔