
ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ایک نیا اسٹیٹس فارورڈنگ فیچر متعارف کرانے والا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے سٹیٹس شئیرنگ کا فیصلہ کر سکیں گے۔
مزید یہ کہ اس فیچر کو واٹس ایپ اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.25.16.16 میں دیکھا گیا ہے، اور توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں اسے عالمی سطح پرصارفین کیلئے لانچ کیا جائے گا۔
اس فیچر کے زریعے صارفین واٹس ایپ کی پرائیویسی سیٹنگز میں Allow Reshare کے نام سے ایک نیا سوئچ دیکھیں گے، سوئچ آف کرنے سے اسٹیٹس دیکھنے والوں کی اسکرین سے فارورڈ آئیکن غائب ہو جائے گا، اسے نہ ہی تو کسی کے ساتھ شیئر کر سکیں گے اور نہ ہی آگے بھیج سکیں گے۔
تاہم اگر یہ آپشن آن رکھا جائے تو کانٹیکٹس آپ کا اسٹیٹس آسانی سے اپنی چیٹس یا اسٹیٹس فیڈ میں فارورڈ کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کا خاص خیال رکھا ہےاور فارورڈ کی گئی اسٹیٹس کاپی میں صارف کا فون نمبر اور پروفائل ڈیٹیلز پوشیدہ رہیں گی، تاکہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سے بچا جا سکے۔
واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹ کے مطابق یہ فیصلہ بھی صارف کے ہاتھ میں ہو گا کہ ان کا اسٹیٹس آگے شیئر ہو یا نہیں۔