سیلاب اور مون سون بارشیں، محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم
Image
لاہور: (سنو نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب نے ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

 چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

 

اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، بلدیات، صحت اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی یم اے نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

 

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی یم اے نے بریفنگ میں بتایا گیا کہ موسم کی صورتحال، دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، تمام اضلاع میں متعلقہ محکموں کے اشتراک سے موک ایکسرسائز مکمل کر لی گئی ہیں، اضلاع کو ضرورت کے مطابق ٹینٹ، کشتیاں، لائف جیکٹس اور ڈی واٹرنگ پمپس مہیا کر دیئے گئے ہیں۔

 

اس موقع پر چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں، پی ڈی ایم اے ہنگامی صورتحال میں متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ اور راشن بیگز کی وافر دستیابی یقینی بنائے۔

 

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ اربن فلڈنگ سے بچنے کیلئے ڈرینز اور سیوریج لائنز کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے۔ بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ تمام مشینری اور ڈی واٹرنگ پمپس کو مکمل فعا ل رکھا جائے۔

 

انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو محکمہ آبپاشی کے افسران کے ہمراہ دریاؤں پر قائم بندوں کے معائنے کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلڈ ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے، محکمہ صحت ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ادویات، ویکسیئن کی فراہمی یقینی بنائے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.87 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.09 ▼ 0.11
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.92 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,822 ▲ 4,442
Gold 22K Per Tola 386,670 ▲ 4,071
Gold 21K Per Tola 369,094 ▲ 3,886
Gold 18K Per Tola 316,367 ▲ 3,331
Silver Per Tola 6,185 ▲ 89
Platinum Per oz (USD) 1,584 ▲ 31.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں