آئمہ بیگ کی زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق،پوسٹ وائرل

Aima Baig Divorce
فائل فوٹو
Updated | Published September, 12 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے شوہر زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔

آئمہ بیگ کی گزشتہ سال اگست میں کینیڈا میں ایک نجی تقریب کے دوران زین احمد کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔ گلوکارہ نے شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں، جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں دی گئی تھیں۔

شادی سے قبل آئمہ بیگ اور زین احمد ایک دوسرے کو ڈیٹ بھی کرتے رہے جبکہ دونوں نے مختلف مواقع پر اپنی محبت کا کھلے عام اظہار کیا تھا، تاہم کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان اختلافات اور ازدواجی زندگی میں کشیدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

اس دوران آئمہ بیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بعض ایسی پوسٹس اور اشارے بھی سامنے آئے جنہیں مداحوں نے ان کی ذاتی زندگی سے جوڑنا شروع کردیا۔

حال ہی میں گلوکارہ نے اپنے چہرے پر چوٹ کی تصویر بھی شیئر کی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی گئیں۔

اب آئمہ بیگ نے ایک تقریب کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ سیاہ لباس میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے بال سلور بلون رنگ کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عثمان پیرزادہ اور حمیرا بانو کی شادی؟ حقیقت جانیے

ان تصاویر کے ساتھ گلوکارہ نے ایسا کیپشن استعمال کیا جس میں انہوں نے خود کو سنگل ظاہر کیا ہے۔ اس پوسٹ کے بعد مداحوں نے اسے زین احمد سے علیحدگی کا واضح اعلان قرار دیا۔

دوسری جانب زین احمد کی جانب سے آئمہ بیگ کے اس بیان یا علیحدگی کے معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.12 ▼ 0.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.33 ▼ 0.72
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.81 ▲ 0.05
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.46 ▼ 0.47
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 456,986 ▲ 4,287
Gold 22K Per Tola 418,904 ▲ 3,930
Gold 21K Per Tola 399,863 ▲ 3,751
Gold 18K Per Tola 342,740 ▲ 3,215
Silver Per Tola 6,999 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,900 ▲ 74.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82 ▲ 5.02
Diesel HSD Per Litre 279.55 ▲ 12.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35 ▲ 17.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں