سارو گنگولی کی 10 سال بعد ٹی وی پر واپسی، ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی میزبانی سنبھال لی

ریئلٹی شو بگ باس/فائل فوٹو
ریئلٹی شو بگ باس/فائل فوٹو
Updated | Published September, 4 2026 |
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے کھیل کے میدان سے باہر ایک نیا چیلنج قبول کرتے ہوئے تقریباً ایک دہائی بعد ٹیلی ویژن کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھ دیا

سارو گنگولی کو مقبول رئیلٹی شو ’بگ باس بنگلا‘ کے تیسرے سیزن کا میزبان مقرر کیا گیا ہے، جس کی باقاعدہ نشریات 30 اگست سے اسٹار جلسا اور جیو ہاٹ اسٹار پر شروع ہوچکی ہیں۔

سابق بھارتی کپتان نے شو کی میزبانی سنبھالنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بگ باس کو بھارت کا سب سے بڑا شو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کی غیر معمولی مقبولیت اور مختلف زبانوں میں اس کے پھیلاؤ نے اسے دیگر رئیلٹی شوز سے منفرد مقام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اسپائیڈر مین ‘ سیریز کے اسٹار نے شادی کر لی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

یہ ذمہ داری سارو گنگولی کے لیے اینڈیمول شائن انڈیا کے ساتھ پہلی وابستگی بھی ہے، جبکہ وہ تقریباً 10 سال کے وقفے کے بعد کسی ٹی وی پروگرام کی میزبانی کر رہے ہیں۔

سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں متعدد ٹی وی پروگرامز کی میزبانی کرچکے ہیں، تاہم ’بگ باس‘ کی میزبانی ان کے لیے ایک بالکل مختلف اور نیا تجربہ ہے۔

واضح رہے کہ ’بگ باس بنگلا‘ تقریباً ایک دہائی کے وقفے کے بعد دوبارہ ٹی وی اسکرین پر واپس آیا ہے، جس کے تیسرے سیزن کی میزبانی سارو گنگولی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ’بگ باس‘ کے ہندی ورژن کی میزبانی اداکار سلمان خان بدستور کر رہے ہیں، جبکہ شو کا 20واں سیزن 6 ستمبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.87 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.54 ▲ 1.57
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.47 ▲ 0.48
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 449,561 ▼ 13,802
Gold 22K Per Tola 412,098 ▼ 12,651
Gold 21K Per Tola 393,366 ▼ 12,076
Gold 18K Per Tola 337,171 ▼ 10,351
Silver Per Tola 6,670 ▼ 270
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▼ 70.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 1.27
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 52.05
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▲ 15.20
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں