مشہور بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کو اغوا کے بعد آگ لگا دی گئی

Manjeet Kaur Death
فائل فوٹو
Updated | Published August, 30 2026 |
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے شہر چندی گڑھ میں 28 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر منجیت کور مبینہ طور پر اغوا، تشدد اور آگ لگائے جانے کے تقریباً 8 ہفتے بعد دورانِ علاج دم توڑ گئی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو نامزد کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منجیت کور نے 26 اگست کو چندی گڑھ کے پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پی جی آئی ایم ای آر) میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہاری۔ وہ کئی ہفتوں سے شدید جھلسنے کے باعث زیرِ علاج اور تشویشناک حالت میں تھی۔

اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو دی گئی شکایت کے مطابق منجیت کور کو 3 جولائی کی رات چندی گڑھ کے سیکٹر 34 میں ایک شراب کی دکان کے قریب ملاقات کیلئے بلایا گیا تھا۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ شبھی اور پنڈا نامی 2 جاننے والوں نے اسے مبینہ طور پر زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور پنجاب کے شہر مورِندا لے گئے۔

اہل خانہ کے مطابق مورِندا میں منجیت کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بعد ازاں اسے شہتوت کے درخت سے باندھ کر آگ لگا دی گئی۔ ایک شخص نے اسے آگ کی لپیٹ میں دیکھا اور کمبل کی مدد سے آگ بجھانے کے بعد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

منجیت کو ابتدائی طور پر موہالی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا، تاہم حالت تشویشناک ہونے پر 9 جولائی کو اسے پی جی آئی ایم ای آر چندی گڑھ منتقل کردیا گیا، جہاں وہ کئی ہفتوں تک بے ہوش رہی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو منجیت کو مختصر طور پر ہوش آیا اور اس نے مبینہ حملے سے متعلق اپنے اہل خانہ کو بتایا، تاہم بعد میں اس کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی۔ شدید جھلسنے کے زخموں کے باعث وہ 26 اگست کو دم توڑ گئی۔

منجیت کی موت کے بعد چندی گڑھ پولیس نے سیکٹر 34 تھانے میں مقدمہ درج کرکے 2 مشتبہ افراد کو نامزد کرلیا ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے، جبکہ اہل خانہ اور دیگر افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت کی خانہ کعبہ کے سامنے خصوصی دعا، ویڈیو وائرل

پولیس کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95 ▲ 1.35
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.19 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.91 ▲ 2.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.63 ▲ 0.65
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96 ▲ 0.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▲ 0.20
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 478,748 ▼ 1,670
Gold 22K Per Tola 438,853 ▼ 1,531
Gold 21K Per Tola 418,905 ▼ 1,461
Gold 18K Per Tola 359,061 ▼ 1,253
Silver Per Tola 7,219 ▲ 67
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▼ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02 ▼ 0.58
Diesel HSD Per Litre 252.03 ▼ 17.66
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44 ▼ 17.06
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں