سینئر اداکار خالد نظامی خالقِ حقیقی سے جاملے

Khalid Nizami Death
فائل فوٹو
Updated | Published July, 30 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف سینئر اداکار، کامیڈین اور پی ٹی وی کے مقبول فنکار خالد نظامی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔

ان کے انتقال کی خبر نے شوبز اور ٹیلی وژن کے حلقوں میں سوگ کی فضا پیدا کر دی، جبکہ مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم خالد نظامی کی نمازِ جنازہ جمعرات کو نمازِ ظہر کے بعد کراچی کے علاقے بفر زون میں واقع عثمانیہ مسجد میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

خالد نظامی 1947 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے عروج کے دور میں اپنی شاندار اداکاری اور منفرد مزاحیہ انداز سے ناظرین کے دلوں میں خاص مقام بنایا، ان کی شخصیت، برجستہ مکالموں اور قدرتی اداکاری نے انہیں پی ٹی وی کے یادگار فنکاروں میں شامل کر دیا۔

سینئر اداکار نے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جن میں انکل عرفی، شہزوری اور ان کہی جیسے شہرۂ آفاق ڈرامے شامل ہیں۔ ان ڈراموں میں ان کے ادا کیے گئے کردار آج بھی ٹیلی وژن کے کلاسک کاموں میں شمار کیے جاتے ہیں اور ناظرین انہیں یاد کرتے ہیں۔

ٹیلی وژن کے علاوہ خالد نظامی نے فلمی دنیا میں بھی اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، انہوں نے حقیقت اور پہچان سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کی اور اپنی منفرد پہچان قائم کی۔

یہ بھی پڑھیں:عروبہ مرزا نے ثاقب چدھڑ سے منسوب میسجز شیئر کر دیے

خالد نظامی کی وفات سے پاکستانی ڈرامہ اور مزاحیہ اداکاری کے شعبے میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے، فنکار برادری کا کہنا ہے کہ مرحوم نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ فن کیلئے وقف کیا اور اپنی یادگار اداکاری کے ذریعے ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.89 ▲ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.32 ▲ 1.82
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.06 ▲ 1.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.66 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,601 ▼ 5,104
Gold 22K Per Tola 388,301 ▼ 4,678
Gold 21K Per Tola 370,651 ▼ 4,466
Gold 18K Per Tola 317,701 ▼ 3,828
Silver Per Tola 6,056 ▼ 195
Platinum Per oz (USD) 1,617 ▼ 12.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.81 ▲ 1.63
Diesel HSD Per Litre 256.04 ▲ 0.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.63 ▲ 0.53
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں