عروبہ مرزا نے ثاقب چدھڑ سے منسوب میسجز شیئر کر دیے

Arooba Mirza News
فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published July, 30 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عروبہ مرزا نے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ سے منسوب مبینہ انسٹاگرام پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سیاستدان کی جانب سے ان سے بھی متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر چند مبینہ اسکرین شاٹس شیئر کیے، جن میں ان کے مطابق ثاقب چدھڑ کی جانب سے گفتگو شروع کرنے اور رابطہ جاری رکھنے کی درخواستیں شامل ہیں۔

عروبہ مرزا نے ان اسکرین شاٹس کے ساتھ تحریر کیا کہ مومنہ اقبال، سیدہ طوبیٰ اور اب میں بھی، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر زیر بحث آ گیا۔

ذہن نشین رہے کہ عروبہ مرزا کی جانب سے یہ پوسٹس ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ثاقب چدھڑ پہلے ہی ایک تنازع کے باعث خبروں میں ہیں، ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اداکارہ اور میزبان سیدہ طوبیٰ کو بطور تحفہ آئی فون دینے کی پیشکش کی تھی، تاہم اس معاملے سے متعلق تمام دعوے اور الزامات قانونی و عدالتی مراحل کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال بھی ثاقب چدھڑ کے خلاف قانونی کارروائی کر چکی ہیں، مومنہ اقبال کی درخواست کے مطابق انہوں نے رکنِ اسمبلی پر سائبر اسٹاکنگ، مبینہ ہراسانی، بلیک میلنگ اور شادی کی پیشکش مسترد کرنے کے بعد دھمکیاں دینے جیسے الزامات عائد کیے ہیں۔

یہ مقدمہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت درج کیا گیا ہے، جبکہ اس معاملے کی تحقیقات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبر رجب بٹ ارب پتی بن گئے؟ پہلی بار حیران کن انکشافات

مومنہ اقبال متعدد مواقع پر کہہ چکی ہیں کہ وہ انصاف کی خواہاں ہیں اور انہوں نے عدالت سے باہر کسی بھی ممکنہ سمجھوتے کی خبروں کی تردید کی ہے، ان کا مؤقف ہے کہ فرانزک شواہد تحقیقات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، مقدمہ تاحال عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.89 ▲ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.32 ▲ 1.82
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.06 ▲ 1.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.66 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,601 ▼ 5,104
Gold 22K Per Tola 388,301 ▼ 4,678
Gold 21K Per Tola 370,651 ▼ 4,466
Gold 18K Per Tola 317,701 ▼ 3,828
Silver Per Tola 6,056 ▼ 195
Platinum Per oz (USD) 1,617 ▼ 12.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.81 ▲ 1.63
Diesel HSD Per Litre 256.04 ▲ 0.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.63 ▲ 0.53
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں