مومنہ اقبال کا علامہ ناصر مدنی کو 19 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

حالیہ دنوں تنازعات میں گھری اداکارہ مومنہ اقبال نے علامہ ناصر مدنی کو 19 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 17 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) حالیہ دنوں تنازعات میں گھری اداکارہ مومنہ اقبال نے علامہ ناصر مدنی کو 19 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے وکیل عدنان احسان خان ایڈووکیٹ کی وساطت سے علامہ ناصر مدنی کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔

مومنہ اقبال کی جانب سے علامہ ناصر مدنی کو ڈیفمیشن آرڈیننس کے سیکشن 8 کے تحت نوٹس بھجوایا گیا ہے جس میں ان سے معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے متن میں لکھا گیا ہے علامہ ناصر مدنی نے مومنہ اقبال کے خلاف غیر مناسب زبان استعمال کی، علامہ ناصر مدنی نے متنازع بیان کے ذریعے ادارہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیاہے کہ علامہ ناصر مدنی اداکارہ سے متعلق تمام ویڈیوز ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے فوری طور پر ڈیلیٹ کریں ، اپنے بیان عوامی سطح پر غیر مشروط معافی مانگیں بصورت دیگر اداکارہ کی ساکھ متاثر کرنے پر 19 کڑور ہرجانہ ادا کریں۔

اس کو بھی دیکھیں: مومنہ اقبال کی شادی تقریبات کا آغاز، دعائے خیر کی تصاویر وائرل

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں علامہ ناصر مدنی نے ایک عوامی اجتماع کے دوران مومنہ اقبال اور لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

علامہ ناصر مدنی کے بیان پر مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ علامہ صاحب آپ نے مجھ پر لگائی گئی تہمت کو ہوا دی ہے، میں دنیا اور آخرت دونوں عدالتوں میں یہ مقدمہ جیت جاؤں گی لیکن آپ اللہ کی عدالت میں یہ مقدمہ ہار جائیں گے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیونہ ان الزامات میں کتنی سچائی ہے یہ میں جانتی ہوں یا میرا خدا جانتا ہے، میں آپ کو بتا دینا چاہتی ہوں میں آپ کو معاف نہیں کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ اقبال نے لیگی ایم پی اے کیخلاف ثبوت این سی سی آئی اے کو دیدیے

مومنہ اقبال نے علامہ ناصر مدنی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شاید آپ کو معلوم نہیں بغیر ثبوت کسی پر الزام لگانا اور اس کی عزت و وقار کو نقصان پہنچانا کتنا بڑا گناہ ہے۔

اداکارہ نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ کے ہاں ہر چیز کا حساب ہوتا ہے اور انصاف ضرور ہو گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-17 USD to PKR 278.30
2026-06-17 EUR to PKR 322.75
2026-06-17 GBP to PKR 373.16
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-17 Silver (XAG) 1 Ounce 19,443.69
2026-06-17 Gold (XAU) 1 Ounce 1,200,676.96
2026-06-17 Platinum (XPT) 1 Ounce 492,166.23
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-17 Petrol (Super) 373.78
2026-06-17 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-17 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں