مومنہ اقبال نے لیگی ایم پی اے کیخلاف ثبوت این سی سی آئی اے کو دیدیے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے لیگی ایم پی اے کے خلاف ثبوت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو پیش کر دیے۔
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published May, 21 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے لیگی ایم پی اے کے خلاف ثبوت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو پیش کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ مومنہ اقبال این سی سی آئی اے کے نوٹس پر حکام کے روبرو پیش ہوئیں، انہوں نے ہراسانی اور قتل کی دھمکیوں سے متعلق ثبوت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو دے دیے۔

اداکارہ کےوکیل عدنان احسان خان نے مومنہ کی بہن رمشا قبال کے ہمراہ این سی سی آئی اے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ لیگی رکن صوبائی اسمبلی ثاقب خان چدھڑ اور مومنہ اقبال کے درمیان 2022 سے تعلقات تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیگی ایم پی اے اداکارہ سے شادی کے خواہاں تھے ، رکن صوبائی اسمبلی نے مومنہ کے گھر باقاعدہ رشتہ بھی بھجوایا لیکن جب اداکارہ کو ایم پی اے کی پہلے سے شادی کا معلوم ہوا تو انہوں نے تعلقات ختم کر دیے، ثاقب خان چدھڑ اداکارہ سے تیسری شادی کرنا چاہتے تھے۔

وکلاء نے بتایا کہ مومنہ کا رشتہ کسی اور جگہ طے پانے پر معاملات خراب ہوئے، اداکارہ کا رشتہ کہیں اور ہوا تو رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے مومنہ کو دھمکیاں دی جانے لگیں، ایم پی اے کی جانب سے اداکارہ کے ہونے والے شوہر پر جھوٹا مقدمہ بھی کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ اقبال کو قتل کی دھمکیاں، اداکارہ کا کارروائی کا مطالبہ

اداکارہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایم پی اے کے خلاف تمام ثبوت این سی سی آئی اے سامنے پیش کر دیے ہیں، امید ہے اداکارہ کو انصاف ملے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے معاملے کا نوٹس لیا اس پر ان کے شکر گزار ہیں، مومنہ کی شادی مقررہ تاریخ پر ہی ہو گی۔

دوسری جانب لیگی ایم پی اے ثاقب خان چدھڑ بھی اپنے وکیل میاں علی اشفاق کے ہمراہ این سی سی آئی اے حکام کے روبرو پیش ہوئے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-17 USD to PKR 278.30
2026-06-17 EUR to PKR 322.75
2026-06-17 GBP to PKR 373.16
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-17 Silver (XAG) 1 Ounce 19,443.69
2026-06-17 Gold (XAU) 1 Ounce 1,200,676.96
2026-06-17 Platinum (XPT) 1 Ounce 492,166.23
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-17 Petrol (Super) 373.78
2026-06-17 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-17 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں