مومنہ اقبال کی شادی تقریبات کا آغاز، دعائے خیر کی تصاویر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا اور دعائے خیرکی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
Updated 20 گھنٹے قبل | Published May, 31 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا اور دعائے خیرکی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

چند روز قبل اداکارہ مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کے نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد ہوئی جس میں اہلخانہ و چند قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے ، اداکارہ کے شوہر حمزہ حبیب نے ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران نکاح کی تصدیق کی تھی۔

اب اداکارہ مومنہ اقبال نے دعائے خیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن دلہا دلہن کا حسین انداز اور خوبصورت لباس توجہ کا مرکز بن گیا۔

رپورٹس کے مطابق مومنہ کی شادی کی باقاعدہ تقریبات کا آج سے شروع ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مومنہ اقبال سنہرے اور ہلکے گلابی (ٹی پنک) رنگ کا خوبصورت غرارہ زیب تن کیے دکھائی دے رہی ہیں جس پر نفیس سنہری دبکا ورک کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اداکارہ کے شوہر حمزہ حبیب نے بھی ہلکے ٹی پنک رنگ کا کرتا شلوار اور کوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز میں دونوں خوش اور پُرجوش دکھائی دیے جبکہ مداح بھی اس خوبصورت جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ اقبال کو قتل کی دھمکیاں، اداکارہ کا کارروائی کا مطالبہ

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ مومنہ اقبال کی رخصتی کی تقریب یکم جون کو لاہور میں ہو گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں