بھارتی اداکارہ سنچیتا اوگلے نے 22 سال کی عمر میں خودکشی کر لی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے گزشتہ شام اپنے گاؤں میں واقع رہائش گاہ پر خودکشی کا اقدام اٹھایا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سنچیتا اوگلے نے اپنے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کر کے مبینہ طور پر ساڑھی کی مدد سے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لی۔
رپورٹ کے مطابق اہلِ خانہ اور مقامی افراد نے اداکارہ کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا، پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے والد کی درخواست پر مقامی پولیس نے اداکارہ کی پراسرار موت کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار جیمز ہینڈی قاتلانہ حملے میں ہلاک
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی جبکہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنچیتا اوگلے نے مقبول ڈراموں ’کُم کُم بھاگیہ‘ اور ’واگلے کی دنیا‘ سمیت متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، وہ فلم ’چھاوا‘ اور فلم ’سائلنس 2: دی نائٹ آؤل بار شوٹ آؤٹ‘ میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں۔