سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے
Asim Bukhari death
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) فلم، ڈرامہ اور اسٹیج کی دنیا ایک اور درخشاں فنکار سے محروم ہو گئی، معروف سینئر اداکار عاصم بخاری طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جاملے۔

ان کی عمر 76 برس تھی، ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی فنونِ لطیفہ سے وابستہ حلقوں اور مداحوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عاصم بخاری گزشتہ کئی روز سے علیل تھے اور لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے، طبیعت زیادہ بگڑنے کے باعث وہ گزشتہ رات بے ہوشی کی حالت میں چلے گئے تھے اور پھر جانبر نہ ہو سکے۔

 معالجین کے مطابق مرحوم اداکار کچھ عرصے سے دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ 15 روز سے ان کا علاج جاری تھا۔

واضح رہے کہ عاصم بخاری نے اپنے طویل فنی سفر کے دوران متعدد ڈراموں، فلموں اور اسٹیج کے پروگراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ان کی اداکاری کو ہمیشہ حقیقت کے قریب اور جاندار قرار دیا جاتا تھا۔

فنونِ لطیفہ کے حلقوں میں انہیں ایک تجربہ کار فنکار اور استاد کی حیثیت حاصل تھی، انہوں نے کئی نئے فنکاروں کی رہنمائی کی اور ان کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملہ ناکام، ویڈیو وائرل

ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی فنکار برادری اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی فنی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا، اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں