اداکارہ حمیرہ اصغر کا آخری انٹرویو وائرل
Humaira Asghar
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ایک روز قبل مردہ حالت میں پائی جانے والی حمیرا اصغر نے آخری انٹرویو میں والدین سے تعلقات سمیت شوبز انڈسٹری کی منافقت اور معاشرے میں بڑھتے ہوئے منشیات کے استعمال پر بھی کھل کر بات کی۔

جولائی 2024 میں احمد علی بٹ کو دیے گئے انٹرویو میں حمیرا اصغر نے بتایا تھا کہ ان کا تعلق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے۔ ان کے دو بھائی اور دو بہنیں ہیں وہ سب سے چھوٹی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق قصور سے ہے جبکہ والد کشمیری ہیں اور دونوں پاک فوج میں تھے، جہاں دونوں کو آپس میں محبت ہوئی تو شادی کرلی۔

اپنے انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہوں نے بہت سارے خواب دیکھ رکھے ہیں اور اگر وہ خواب پورے نہ ہوئے تو وہ خود کو معاف نہیں کر پائیں گی۔ وہ اپنی ذات کے حوالے سے سخت مزاج رکھتی ہیں، وہ خود کو معاف نہیں کرپاتیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نتاشہ علی نے ٹک ٹاکرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں بہت منافقت ہے اورانہیں انڈسٹری کی منافقت سے نفرت ہے۔

اداکارہ نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ منشیات کا استعمال کبھی نہیں کریں گی۔ اسی حوالے سے اداکارہ نے کہا تھا کہ ہمارے معاشرے میں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز سے لے کر عام پارٹیوں میں منشیات کا استعمال بہت زیادہ ہو چکا ہے، کم عمر افراد سمیت ہر کوئی منشیات استعمال کرتا دکھائی دیتا ہے۔

اداکارہ کا تقریبا ایک سال پرانا انٹرویو وائرل ہوگیا اور صارفین نے ان کے انٹرویو پر ملے جلے عمل کا اظہار بھی کیا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں