اداکارہ نتاشہ علی نے ٹک ٹاکرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا
Natasha Ali
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ نتاشہ علی نے دوٹوک الفاظ میں غیر اخلاقی مواد پھیلانے والے ٹک ٹاکرز پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر راتوں رات مشہور ہونے والے ٹک ٹاکرز اور دیگر انفلوئنسرز کے بارے میں اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ واقعی خوش قسمت ہوتے ہیں جنہیں زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی اور وہ جلدی امیر و مشہور ہو جاتے ہیں۔ تاہم ان کے مطابق اصل مسئلہ اس وقت آتا ہے جب شہرت کو برقرار رکھنے کی بات ہو کیونکہ بغیر محنت کے ملی ہوئی شہرت کو سنبھالنا آسان نہیں ہوتا۔

 

نتاشہ علی نے مزید  کہا کہ سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے کچھ لوگ بہت اچھے بھی ہوتے ہیں، لیکن کئی ایسی چیزیں بھی سامنے آ رہی ہیں جو نہیں ہونی چاہییں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں ہر گھر میں بچے سمیت ہر شخص کے پاس موبائل ہے اور سب کو سوشل میڈیا تک رسائی حاصل ہے، ایسے میں بعض اوقات ایسا مواد بھی سامنے آ جاتا ہے جو شرمناک ہوتا ہے اور دیکھتے ہی انسان شرمندہ ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت، فلیٹ سے لاش برآمد

واضح رہے اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں ان لوگوں سے کوئی مسئلہ نہیں جو اپنی قسمت کے بل بوتے پر پیسہ اور شہرت حاصل کر رہے ہیں، لیکن ایسے افراد جو سوشل میڈیا پر آ کر گندی باتیں کرتے ہیں ان پر سخت پابندی لگنی چاہیے۔