مسجد نبوی ﷺ کی فضاؤں میں پڑھی گئی نعت سوشل میڈیا پر وائرل
Ali Azmat Naat Video
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): مشہور گلوکار علی عظمت اور انکے بھائی مصطفی زاہد نے مدینہ منورہ میں نعت پیش کی جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان کے معروف گلوکار علی عظمت، جو اپنے مشہور ملی نغموں ہے جذبۂ جنون اور سیونی کے باعث عوام کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں، نے پہلی مرتبہ عمرہ ادا کیا ہے۔

اسی کے ساتھ انہوں نے اپنے بھائی مصطفی زاہد کے ساتھ مدینہ کی پرنور فضاؤں میں عقیدت سے نبی کریم ﷺ کے لیے نعت پیش کی جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دونوں بھائی چلتے ہوئے دل موہ لینے والے انداز میں نعت شاہ مدینہ  پڑھ رہے ہیں۔

 

 

یہ بھی پڑھیں: انتخابی مہم میں لڑائی، جماعتِ اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

گلوکار نے چند دن پہلے اپنے عمرہ کے سفر کے متعلق جذبات کا اظہار بھی کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ الفاظ اس روحانی تجربے کو پوری طرح بیان نہیں کر سکتے اور یہ لمحہ انکے کے لیے عاجزی اور زندگی بدلنے والا تھا۔