نیپا وائرس پر الرٹ جاری، سرحدی نگرانی سخت
Nipah virus alert Pakistan
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): بھارت میں نیپا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد وفاقی وزارتِ صحت نے احتیاطی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

وفاقی وزارت صحت نے بھارت میں نیپا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں، وزارت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق پاکستان آنے والے ٹرانزٹ مسافروں کی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں پر مؤثر اسکریننگ یقینی بنائی جائے گی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نیپا وائرس بڑے چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے اس لیے مشتبہ علامات رکھنے والے مسافروں کو فوری طور پر الگ کرنے کی ہدایت جاری دی گئی ہے، حکام کے مطابق اس وقت پاکستان میں نیپا وائرس کا کوئی تصدیق شدہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نیپاہ وائرس کیسے پھیلتا ہے؟ خطرناک الرٹ جاری

وزارت نے بتایا کہ بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے پانچ کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ پاکستان میں قومی ادارہ صحت میں اس وائرس کی تشخیص کی مکمل سہولت موجود ہے، حکام نے عوام کو غیر ضروری خوف سے بچنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔