سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Gold Prices in Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published November, 14 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی کا رجحان برقرار، جس کے باعث خریداروں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے جبکہ چاندی کی قیمت میں 124 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر فی اونس کم ہوکر 3 ہزار 884 ڈالر ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے پر آگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ چاندی 124 روپے سستی ہونے کے بعد 5 ہزار 343 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 49 ڈالر فی اونس سستا ہوا تھا، جس کے بعد قیمت 3 ہزار 891 ڈالر پر آگئی تھی۔

اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 900 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 201 روپے سستا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

مسلسل دوسرے روز قیمتوں میں کمی کے باعث سونا خریدنے کے خواہشمند افراد کی توجہ ایک بار پھر صرافہ مارکیٹ کی جانب ہوگئی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.59 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 304.99 ▼ 0.84
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.41 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.39 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 402,448 ▼ 11,187
Gold 22K Per Tola 368,910 ▼ 10,255
Gold 21K Per Tola 352,142 ▼ 9,789
Gold 18K Per Tola 301,836 ▼ 8,391
Silver Per Tola 5,196 ▼ 134
Platinum Per oz (USD) 1,523 ▼ 10.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 332.00 ▼ 14.00
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں