سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بڑی کمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 23 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 7 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار ایک روپے کی کمی ہوئی ہے۔

کارباری ہفتے کے آخری روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 6 ہزار ایک روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 5 ہزار 501 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 33 ہزار 652 روپے پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: نئی آٹو پالیسی 2031-2026 کی منظوری، آئی ایم ایف کی تجویز مسترد

عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 70 ڈالر فی اونس کم ہوکر 4 ہزار 20 ڈالر ہوگئی۔

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 221 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 865 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 189 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 28 روپے ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی 2.21 ڈالر کم ہوکر 53.87 ڈالر ہوگئی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.75 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.47 ▼ 0.59
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.67 ▼ 0.20
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.35 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.44 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,141 ▼ 2,078
Gold 22K Per Tola 391,546 ▼ 1,905
Gold 21K Per Tola 373,748 ▼ 1,818
Gold 18K Per Tola 320,356 ▼ 1,558
Silver Per Tola 6,006 ▲ 93
Platinum Per oz (USD) 1,656 ▲ 17.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں