بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی، صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ

نیپرا
فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی اصل منظور شدہ شرح 1.1086 روپے فی کلو واٹ آور ہے/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 8 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اگست 2026 میں استعمال ہونے والی بجلی کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق اس اضافے کی رقم صارفین سے اکتوبر 2026 کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سابق واپڈا تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہوگا۔

نیپرا کے مطابق فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی اصل منظور شدہ شرح 1.1086 روپے فی کلو واٹ آور ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (CPPA-G) کی جانب سے ابتدائی طور پر 1.7267 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم ریگولیٹر نے جانچ پڑتال کے بعد اس سے کم ایڈجسٹمنٹ منظور کی۔

فیصلے کے تحت اگست میں بجلی کی حقیقی فیول لاگت 8.2084 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس فیول لاگت 7.0998 روپے فی یونٹ مقرر تھی۔ دونوں کے درمیان فرق کو فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے صارفین سے وصول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک طلبہ کو ای بائیکس کی فراہمی کا عمل شروع

ذرائع کے مطابق اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں بجلی صارفین سے مجموعی طور پر تقریباً 19 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے، جس سے پہلے ہی مہنگائی اور بلند بجلی بلوں کا سامنا کرنے والے صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق لائف لائن صارفین کو اس اضافے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور مخصوص پری پیڈ ٹیرف اختیار کرنے والے صارفین بھی اس ایڈجسٹمنٹ سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔

نیپرا کے مطابق اگر کسی صارف کا اکتوبر کا بل فیصلہ باضابطہ طور پر جاری ہونے سے پہلے تیار ہو چکا ہو تو ایڈجسٹمنٹ کی رقم اگلے بل میں شامل کی جا سکتی ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.00 ▲ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.12 ▼ 1.74
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.93 ▼ 1.72
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.41 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,499 ▼ 859
Gold 22K Per Tola 393,708 ▼ 788
Gold 21K Per Tola 375,812 ▼ 752
Gold 18K Per Tola 322,124 ▼ 644
Silver Per Tola 6,328 ▲ 17
Platinum Per oz (USD) 1,720 ▲ 11.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 396.65 ▲ 3.01
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں