میٹرک طلبہ کو ای بائیکس کی فراہمی کا عمل شروع

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 7 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے میٹرک کے طلبہ و طالبات کو ای بائیکس فراہم کرنے کے لیے تصدیقی عمل کا آغاز کردیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ای بائیک اسکیم کے لیے درخواست دینے والے طلبہ کا ریکارڈ متعلقہ اسکول سربراہان کو ارسال کردیا ہے اور نہم و دہم کے طلبہ کے کوائف کی فوری تصدیق کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب بھر کے اسکول سربراہان کو طلبہ کے ڈیٹا کی تصدیق 24 گھنٹے کے اندر مکمل کرکے رپورٹ محکمہ اسکول ایجوکیشن کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فو تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ای بائیک اسکیم کے تحت 16 سے 18 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات اہل ہوں گے، جبکہ صرف تصدیق شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر اہل اور مستحق طلبہ کو برقی موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے لاکھوں طلبہ پہلے ہی الیکٹرک بائیک اسکیم کے لیے درخواستیں جمع کرا چکے ہیں، جس کے بعد اب درخواست گزار طلبہ کے کوائف کی تصدیق کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے۔

حکام نے اسکول سربراہان کو تصدیقی عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اہل طلبہ کو ای بائیکس کی فراہمی کا عمل آگے بڑھایا جاسکے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.95 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.86 ▲ 1.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.65 ▲ 1.43
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,358 ▲ 647
Gold 22K Per Tola 394,495 ▲ 593
Gold 21K Per Tola 376,563 ▲ 566
Gold 18K Per Tola 322,769 ▲ 485
Silver Per Tola 6,311 ▲ 45
Platinum Per oz (USD) 1,709 ▲ 8.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.64 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں