سونے کی قیمتوں میں کمی

Gold Price in Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published September, 19 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کے بڑے اضافے کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 85 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 578 روپے مقرر کی گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، عالمی بازار میں سونا ایک ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 377 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یہ معمولی کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز قیمتی دھات کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 900 روپے بڑھ گئی تھی، جس کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ کے نرخ، ڈالر کی قدر اور دیگر معاشی عوامل سے متاثر ہوتی ہے، اس لیے عالمی منڈی میں ہونے والی معمولی تبدیلیاں بھی مقامی قیمتوں پر اثر انداز ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان

صارفین اور سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ کاروباری دنوں میں سونے کی قیمت کے ممکنہ اتار چڑھاؤ پر مرکوز ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▼ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.40 ▲ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.31 ▲ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.40 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,336 ▲ 180
Gold 22K Per Tola 408,225 ▲ 165
Gold 21K Per Tola 389,669 ▲ 158
Gold 18K Per Tola 334,002 ▲ 135
Silver Per Tola 6,584 ▼ 34
Platinum Per oz (USD) 1,768 ▼ 7.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں