پیٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان

بجلی صارفین
درخواست کے منظور ہونے کی صورت میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوسکتا ہے/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 19 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے، جس کے لیے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

اس درخواست کے منظور ہونے کی صورت میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوسکتا ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے دائر درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 29 ستمبر کو سماعت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

اس مجوزہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق اگست میں ڈسکوز کو 14 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جبکہ ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی۔

اگست میں پانی سے 37.84 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق مقامی کوئلے سے 10.88 فیصد جبکہ درآمدی کوئلے سے 15.59 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

اعدادوشمار کے مطابق اگست میں فرنس آئل سے 2.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جبکہ مقامی گیس سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 7.04 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 8.48 فیصد رہا۔

سی پی پی اے کے مطابق فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 45.25 روپے فی یونٹ جبکہ درآمدی ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 45.92 روپے فی یونٹ رہی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▼ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.40 ▲ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.31 ▲ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.40 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,336 ▲ 180
Gold 22K Per Tola 408,225 ▲ 165
Gold 21K Per Tola 389,669 ▲ 158
Gold 18K Per Tola 334,002 ▲ 135
Silver Per Tola 6,584 ▼ 34
Platinum Per oz (USD) 1,768 ▼ 7.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں