سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی/فائل فوٹو
Updated | Published September, 15 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک میں فی تولہ سونا مزید 4 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 3429 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے کی سطح پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: 100 روپے سستا پیٹرول: موٹرسائیکل سواروں کیلئے خوشخبری
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور اس کی قیمت 6802 روپے برقرار رہی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی، جہاں فی اونس سونا 40 ڈالر سستا ہوکر 4268 ڈالر کی سطح پر آگیا۔