ڈیزل کی قیمت نے تمام حدیں پار کردیں

Diesel Prices in California
فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published September, 13 2026 |
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایندھن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا، کیلیفورنیا میں ڈیزل کی قیمت 10 ڈالر فی گیلن کی نفسیاتی حد کے انتہائی قریب پہنچ گئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں ایک گیس اسٹیشن پر ڈیزل کی قیمت 9.99 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی، جس نے صارفین کو حیران کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سان ڈیاگو کے سیرا میسا علاقے میں واقع شیل گیس اسٹیشن پر جمعہ کے روز ڈیزل 9.99 ڈالر فی گیلن میں فروخت کیا جارہا تھا۔ اسٹیشن کے ایک ملازم نے بھی اس قیمت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس نرخ پر ڈیزل دستیاب تھا۔

ڈیزل کی قیمت میں یہ غیر معمولی اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں ایندھن کی قیمتوں اور عالمی توانائی کی منڈی پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ کیلیفورنیا میں پہلے ہی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں ایندھن کی قیمتیں بلند رہتی ہیں، جس کے باعث شہریوں اور کاروباری شعبے کو اضافی مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 9.99 ڈالر فی گیلن کی قیمت گیس اسٹیشن کے الیکٹرانک بورڈز کیلئے بھی ایک اہم حد بن گئی ہے۔ کئی اسٹیشنوں کے قیمت ظاہر کرنے والے بورڈز تین ہندسوں تک محدود ہوتے ہیں، اس لیے اس سے زیادہ قیمت دکھانا تکنیکی طور پر ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئی

ماہرین کے مطابق اگر ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو صارفین کے اخراجات مزید بڑھ سکتے ہیں۔ سان ڈیاگو میں ڈیزل کا 9.99 ڈالر فی گیلن تک پہنچنا امریکی توانائی مارکیٹ میں بڑھتے دباؤ کی واضح علامت قرار دیا جارہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84 ▼ 0.28
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.23 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.68 ▼ 0.13
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.70 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,970 ▼ 5,016
Gold 22K Per Tola 414,306 ▼ 4,598
Gold 21K Per Tola 395,474 ▼ 4,389
Gold 18K Per Tola 338,978 ▼ 3,762
Silver Per Tola 6,702 ▼ 296
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 101.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں