سونے کی فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئی

Gold Price Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published September, 12 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، 24 کیرٹ فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہوا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 457136 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 10 گرام سونا 343 روپے مہنگا ہونے کے بعد 391920 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 53 روپے بڑھ کر 6924 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر مہنگا ہوکر 4346 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی اور فی اونس سونا 56 ڈالر سستا ہوکر 4342 ڈالر تک آگیا تھا۔ اس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے تھے، جہاں فی تولہ سونا 5600 روپے کمی کے بعد 456736 روپے کا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار منفی رجحان رہا

گزشتہ روز 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4801 روپے کم ہوکر 391577 روپے جبکہ فی تولہ چاندی 253 روپے سستی ہوکر 6871 روپے پر آگئی تھی۔

تاہم آج سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافے سے شہریوں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر صرافہ مارکیٹ کی جانب مرکوز ہوگئی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.12 ▼ 0.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.33 ▼ 0.72
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.81 ▲ 0.05
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.46 ▼ 0.47
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 456,986 ▲ 4,287
Gold 22K Per Tola 418,904 ▲ 3,930
Gold 21K Per Tola 399,863 ▲ 3,751
Gold 18K Per Tola 342,740 ▲ 3,215
Silver Per Tola 6,999 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,900 ▲ 74.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82 ▲ 5.02
Diesel HSD Per Litre 279.55 ▲ 12.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35 ▲ 17.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں