پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار منفی رجحان رہا

Pakistan Stock Exchange
PSX 100 Index
Updated | Published September, 12 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان برقرار رہا، 100 انڈیکس میں 4816 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار کاروباری رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران حصص بازار میں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کیا گیا، جس کے باعث مارکیٹ مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں رہی۔

ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 4816 پوائنٹس کی کمی کے بعد 170511 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 9212 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، اس دوران انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 175353 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 166141 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران حصص بازار میں مجموعی طور پر 3.19 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 134.99 ارب روپے رہی۔

دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ کی مجموعی مالیت 613 ارب روپے کم ہوکر 19015 ارب روپے رہ گئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے دوران سرمایہ کاروں کے محتاط رویے نے بھی مارکیٹ کے رجحان کو متاثر کیا، ہفتہ وار بنیادوں پر انڈیکس میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر دباؤ کا سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:مرغی اور انڈوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئندہ کاروباری ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کی نظریں مارکیٹ کے رجحان اور اہم معاشی پیش رفت پر مرکوز رہیں گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.12 ▼ 0.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.33 ▼ 0.72
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.81 ▲ 0.05
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.46 ▼ 0.47
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 456,986 ▲ 4,287
Gold 22K Per Tola 418,904 ▲ 3,930
Gold 21K Per Tola 399,863 ▲ 3,751
Gold 18K Per Tola 342,740 ▲ 3,215
Silver Per Tola 6,999 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,900 ▲ 74.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82 ▲ 5.02
Diesel HSD Per Litre 279.55 ▲ 12.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35 ▲ 17.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں