کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے
10گرام سونے کی قیمت 4801 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے ہو گئی، دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 56 ڈالرز کم ہو کر 4342 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان
فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 53 سینٹس کی کمی سے 63 ڈالر 92 سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 253 روپے کی کمی سے 6 ہزار 871 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 217 روپے کی کمی سے 5 ہزار 890 روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمت میں ردوبدل کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی اور جغرافیائی کشیدگی شامل ہیں۔
عالمی سطح پر سرمایہ کار معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں جس کے باعث اس کی طلب میں اضافہ قیمتوں کو اوپر لے جاتا ہے۔