چکن کی قیمتیں سرکاری ریٹ سے بھی بڑھ گئیں
لاہور کی پرچون مارکیٹ میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے 15 سے 20 روپے فی کلو مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔
سرکاری طور پر مرغی کے گوشت کی قیمت 468 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 480 سے 485 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
صرف مرغی کا گوشت ہی نہیں بلکہ بیف اور مٹن کی قیمتوں میں بھی نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ بیف کا سرکاری نرخ 1600 روپے مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 2400 سے 2800 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح مٹن کا سرکاری نرخ 800 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن صارفین کو یہ 1000 سے 1200 روپے فی کلو تک خریدنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی سرکاری نرخ پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 243 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں انڈے 248 سے 250 روپے فی درجن تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں پہلے ہی ان کی قوت خرید سے باہر ہو رہی ہیں، اب گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔