بجلی مزید مہنگی، نیپرا نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا/فائل فوٹو
Updated | Published September, 4 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے
نیپرا کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق ستمبر 2026 کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔
جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر تقریباً 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: گریجویٹس کے لیے بڑی خوشخبری! پنجاب حکومت کا ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفے کا اعلان
دوسری جانب نیپرا نے اپریل سے جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ بھی جاری کردیا ہے، جسے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026 تک ہوگا، جبکہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی کیا جائے گا۔
نیپرا کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے باعث بجلی صارفین پر مجموعی طور پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔