کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 344 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 2 ہزار 208 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت 39 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 466 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کیلئے اہم اعلان
خیال رہے گزشتہ روز بھی پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا تھا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 602 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
سونے کی قیمتیں نہ صرف عالمی معاشی صورتِ حال بلکہ مرکزی بینکوں کی پالیسیوں، افراطِ زر کے خدشات اور بین الاقوامی سیاسی کشیدگی سے بھی متاثر ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔