بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کیلئے اہم اعلان
ترجمان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بینیفشری خواتین کو دی جانے والی وظائف کی رقم حکومت پاکستان فراہم کرتی ہے اور اس رقم پر صرف مستحق خاتون کا حق ہے۔ کسی بھی شخص کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ خواتین کے وظائف کی ادائیگی رکوانے، رقم کا مطالبہ کرنے یا وظیفے میں کسی قسم کی کٹوتی کرنے کی کوشش کرے۔
بی آئی ایس پی نے مستحق خواتین کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی دھمکی، دباؤ یا بلیک میلنگ کا شکار نہ ہوں اور اپنے وظائف کی مکمل رقم بغیر کسی کٹوتی کے وصول کریں۔
ترجمان کے مطابق اگر کوئی شخص ادائیگی میں رکاوٹ ڈالے یا وظیفے کی رقم میں سے حصہ طلب کرے تو فوری طور پر بی آئی ایس پی کی ہیلپ لائن 080026477 پر اطلاع دی جائے۔
دوسری جانب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے مستحق خواتین کیلئے مفت سم کے حصول کی آخری تاریخ بھی مقرر کردی ہے۔
پروگرام کے مطابق مالی امداد حاصل کرنے والی خواتین کیلئے 10 ستمبر تک اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے مفت سم حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے نے واضح کیا گیا ہے کہ جن مستحق خواتین نے اب تک اپنی مفت بے نظیر سم حاصل نہیں کی، ان کے اکاؤنٹس میں بے نظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط کی رقم منتقل نہیں کی جا سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان باہر آئے تو اپنے خلاف سازشوں کا حساب لوں گا: علی امین گنڈاپور
بی آئی ایس پی نے تمام مستحق خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل مفت سم کے حصول کا عمل مکمل کریں تاکہ انہیں آئندہ مالی امداد کی قسط وصول کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔