سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 100 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 12 ہزار 946 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے پر آگئی۔ صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 397 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 112 روپے ہوگئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک دن میں 151 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 454 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمت میں حالیہ اتار چڑھاؤ کے باوجود عالمی سطح پر بلند قیمتوں نے سونے کی کان کنی کرنے والی بڑی کمپنیوں کے منافع میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گیس کی لوڈشیڈنگ سے تنگ نانبائیوں کا احتجاج کا اعلان
بلومبرگ کے مطابق جنوبی افریقا کی بڑی سونے کی کان کنی کمپنی ہارمنی گولڈ کا جون میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران خالص منافع تقریباً دوگنا ہوکر 29.3 ارب رینڈ، یعنی تقریباً 1.8 ارب ڈالر ہوگیا، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں کمپنی کا خالص منافع 14.4 ارب رینڈ تھا۔