سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
جمعرات کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
فی تولہ سونا 13 ہزار اور 10 گرام سونا 11 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہوا ہے، اس کے علاوہ مقامی سطح پر 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 746روپے بڑھ کر 4 لاکھ 04 ہزار 609 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی کان بیٹھ گئی، 100 سے زائد افراد ہلاک
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 137 ڈالر تک کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، اس تیزی کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار 495 ڈالر کی سطح پر جا پہنچا ہے۔
سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 317 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 169 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 317 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 146 روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 3700 روپے اور 10 گرام سونا 3172 روپے سستا ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے ہوگئی تھی۔