وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ کرلیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published August, 19 2026 |
اسلام (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جس کا اعلان آج کر دیا جائےگا

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ خطے میں جنگ کی وجہ سے جس قسم کے مسائل اور تکلیف ہمارے معاشرے کے اندر آئی ہوئی ہے، حکومت کو اس کا پوری طرح احساس ہے، اس تکلیف کو مدھم کرنے کے لیے حکومت اپنے محدود وسائل کے اندر جو بھی کوشش کرسکتی ہے، وزیراعظم شہبازشریف ایک منٹ ضائع کیے بغیر اس کے لیے احکامات جاری کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام تک سستی بجلی پہنچانے کیلئے مربوط توانائی پلان کی منظوری

اُنہوں نے کہا کہ عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے ریلیف دیا گیا ہے، جبکہ حکومت نے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا،کہ دنیا کے بے شمار ممالک کو مشکلات کا سامنا ہے، حتیٰ کہ ڈیزل پیدا کرنے والے ملک روس کو بھی مشکلات درپیش ہیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آئل ریفائنریز کے حکام کے ساتھ دو تین نشستیں ہوئیں، جس کے بعد آئل ریفائنریز نے ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے، ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لٹر تک کمی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں جلد بڑی کمی متوقع ہے اور اوگرا آج ہی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.63 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.29 ▼ 0.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.65 ▼ 0.48
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529
Gold 22K Per Tola 417,568
Gold 21K Per Tola 398,588
Gold 18K Per Tola 341,647
Silver Per Tola 6,766
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▼ 0.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20
Diesel HSD Per Litre 256.70 ▲ 4.53
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں