سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Gold Price in Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published August, 19 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے کی سطح پر آگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی، اس کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے ہوگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں بھی 3 ہزار 172 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 2 ہزار 908 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 60 ہزار 137 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 186 روپے گھٹ کر 6 ہزار 800 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 160 روپے کمی کے بعد یہ 5 ہزار 829 روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔ عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 37 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 358 ڈالر ہوگئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں 1.86 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 63.21 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل مسلسل چوتھے روز مہنگا

صرافہ مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد شہریوں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر سونے کے آئندہ نرخوں پر مرکوز ہوگئی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.63 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.29 ▼ 0.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.65 ▼ 0.48
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529
Gold 22K Per Tola 417,568
Gold 21K Per Tola 398,588
Gold 18K Per Tola 341,647
Silver Per Tola 6,766
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▼ 0.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20
Diesel HSD Per Litre 256.70 ▲ 4.53
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں