عالمی منڈی میں تیل مسلسل چوتھے روز مہنگا

Strait of Hormuz Tensions
فائل فوٹو
Updated | Published August, 19 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے مستقبل سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کے مستقبل کے معاہدے 26 سینٹ یا 0.29 فیصد اضافے کے بعد 91.80 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 37 سینٹ اضافے سے 85.60 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ دوسری جانب اماراتی مربن خام تیل بھی 97 ڈالر فی بیرل سے زائد کی سطح پر فروخت ہونے لگا۔

برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں معاہدوں نے منگل کو 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر کاروبار بند کیا تھا۔ مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے امکانات کم ہونے سے بھی سہارا ملا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا تھا کہ ایران کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور آبنائے ہرمز کھلی ہے۔ تاہم ایران نے اس کے برعکس مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اہم آبی گزرگاہ بدستور جہاز رانی کیلئے بند ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان عارضی جنگ بندی کا معاہدہ پیر کو ختم ہوگیا تھا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی اور مستقبل کی صورتحال کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ سفارتی تعطل کے باعث ایران مزید اقدامات کی جانب بڑھ رہا ہے، تاہم منگل کو فریقین کے درمیان کسی نئے حملے کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

دریں اثنا آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل میں ممکنہ رکاوٹ سے بچنے کیلئے عراق نے بھی متبادل راستہ اختیار کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ عراقی کابینہ نے خام تیل کی برآمد کیلئے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاری

حکومتی بیان کے مطابق اس منصوبے کے تحت عراقی خام تیل خصوصی بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں کے ذریعے متعدد برآمدی راستوں سے بھیجا جائے گا، نئے معاہدے یکم ستمبر سے تین ماہ کے لیے ہوں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.63 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.29 ▼ 0.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.65 ▼ 0.48
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529
Gold 22K Per Tola 417,568
Gold 21K Per Tola 398,588
Gold 18K Per Tola 341,647
Silver Per Tola 6,766
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▼ 0.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20
Diesel HSD Per Litre 256.70 ▲ 4.53
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں