بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاری، 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست

بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی
بجلی صارفین پر 41 ارب کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے/فائل فوٹو
Updated | Published August, 18 2026 |
(ویب ڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) نے ملک بھر کیلئے بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق سی سی پی اے نے درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے، جس کے مطابق جولائی میں درآمدی ایل این جی سے فی یونٹ بجلی 47 روپے 37 پیسے میں بنی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی سے 77 ارب 19 کروڑ روپے کی بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 10.78 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جولائی میں فرنس آئل سے 1.42 فیصد بجلی بنائی گئی، فرنس آئل پر فی یونٹ لاگت 50 روپے 7 پیسے رہی۔

سی سی پی اے کی درخواست کے مطابق فرنس آئل سے 10 ارب 77 کروڑ روپے کی بجلی پیدا کی گئی، پانی سے 39.81 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.91 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 14.38فیصد بجلی بنائی گئی، نیوکلیئر ذرائع سے 10.10 فیصد بجلی پیدا کی گئی، نیوکلیئر ذرائع سے فی یونٹ فیول لاگت 3 روپے 2 پیسے رہی۔

نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں ڈیزل سے بھی بجلی پیدا کی گئی، ڈیزل سے 3 کروڑ 10 لاکھ یونٹ بجلی بنائی گئی، ڈیزل سے فی یونٹ لاگت 54 روپے 47 پیسے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سونا کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

نیپرا کے مطابق سی سی پی اے کی درخواست پر سماعت 27 اگست کو ہوگی، منظوری کی صورت میں صارفین پر جی ایس ٹی سمیت 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.57 ▲ 0.39
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.48 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.13 ▲ 0.50
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.09 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529 ▼ 93
Gold 22K Per Tola 417,568 ▼ 85
Gold 21K Per Tola 398,588 ▼ 81
Gold 18K Per Tola 341,647 ▼ 70
Silver Per Tola 6,766 ▲ 31
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▲ 4.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20 ▲ 5.77
Diesel HSD Per Litre 252.17 ▲ 3.14
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63 ▲ 6.88
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں