آئی ایم ایف کا دباؤ،عوام سے پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں اضافہ

پیٹرولیم لیوی کی وصولی حکومتی ہدف اور آئی ایم ایف کے تخمینے سے بھی زیادہ رہی۔ فوٹو فائل
پیٹرولیم لیوی کی وصولی حکومتی ہدف اور آئی ایم ایف کے تخمینے سے بھی زیادہ رہی۔ فوٹو فائل
Updated | Published August, 14 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مالی سال 26-2025 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1567 ارب 45 کروڑ روپے کی ریکارڈ وصولی ہوئی، جو حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زائد ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم لیوی کی وصولی حکومتی ہدف اور آئی ایم ایف کے تخمینے سے بھی زیادہ رہی، مالی سال 26-2025ء میں لیوی کی وصولی میں347 ارب 24 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، کلائمٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 50 ارب 16 کروڑ روپے الگ وصول کیے جا رہے ہیں۔

مالی سال26-2025ء کے لیے آئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی وصولی کا تخمینہ 1546 ارب روپے لگایا تھا جبکہ پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا حکومتی ہدف 1468 ارب روپے مقرر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اس وقت پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 77 روپے 28 پیسے فی لیٹر کے حساب سے لیوی عائد ہے۔

واضح رہے کہ مالی سال 25-2024ء میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 1220 ارب 21 کروڑ روپے تھی جبکہ مالی سال 24-2023ء میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 1 ہزار 19 ارب روپے تھی اور مالی سال 23-2022ء میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 580 ارب روپے تھی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.26 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.61 ▼ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.22 ▲ 0.16
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.20 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,612 ▼ 3,025
Gold 22K Per Tola 417,644 ▼ 2,773
Gold 21K Per Tola 398,660 ▼ 2,647
Gold 18K Per Tola 341,709 ▼ 2,269
Silver Per Tola 6,757 ▼ 114
Platinum Per oz (USD) 1,746 ▼ 16.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 324.98 ▼ 0.94
Diesel HSD Per Litre 247.82 ▲ 0.48
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.27 ▼ 0.41
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں