حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 13 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیٹرول کی قیمت میں 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
مطابق پیٹرول کی قیمت میں 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق مقررہ مدت کے لیے ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں پر سفری اور دیگر اخراجات کا مزید بوجھ پڑنے کا امکان ہے